20 مارچ ، 2016
کراچی…گردو ں کے امراض سے متعلق آگاہی کے لئے کراچی کے نجی اسپتال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
ماہرین طب نے اس موقع پر گردوں کے بڑھتے ہوئے امراض سے متعلق بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد آلودہ پانی ،مضر صحت مشرو بات ، کم پانی پینے اور صفائی ستھرائی کے فقدان کے باعث گردوں کے پیچیدہ مرض کا شکار ہورہے ہیں۔گردے انسانی جسم میں موجود غیر ضروری پانی اور فضلے کو نکالنے کا ذریعہ ہیں ۔ اس سال کا موضو ع ’’بچوں میں گردے کے امراض ۔احتیاط علاج سے بہتر ہے،، رکھا گیا ہے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق گردوں میں پتھری ،انفیکشن اور درد کی دواوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال مسائل میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ پاکستان میں گردوں کے امراض کا علاج اور ڈائیلسزکی سہولت سمیت گردوں کی پیوند کاری کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔