20 مارچ ، 2016
سرگودھا…سرگودھا کے نواحی گا ؤ ں میں لڑائی جھگڑ ے کے مقدمے میں ملوث ملز م کی گرفتار ی کے لئے پولیس نے مقدمہ کے مد عی کے ہمرا ہ مخالفین کے گھر پر دھا و ا بول کر مکا ن کی دیواریں گرا دیں اور مبینہ طور پر گھر میں موجو د مویشی اور گاڑیاں اپنے ہمرا ہ لے گئے ۔واقعہ کے خلا ف گا ؤ ں کے مکینو ں نے احتجا جی مظاہر ہ کیا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گا ؤ ں لک موڑ پر بلدیاتی انتخابات کے دوران علاقہ کے رہائشی چیئر مین کے امیدوار نذ ر حیات اور ذوالفقار نا می شخص کے درمیا ن تنا ز ع کے بعد کشیدگی مو جو د رہی۔ چند روز قبل ملز م ذوالفقار نے چیئر مین کے امیدوار نذ ر حیا ت کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس کا مقدمہ تھا نہ جھا ل چکیا ں میں در ج کیا گیا ۔
پولیس نے مقدمہ کے مد عی کے ہمرا ہ ملز م کی گرفتار ی کے لئے ذوالفقار کے گھر چھاپہ ما ر ا تو وہ گھر پر مو جو د نہیں تھا جس پر پولیس اہلکاروں نے مقدمہ کے مد عی کے ہمراہ گھر کی دیواریں گر ا کر سا ما ن کی توڑ پھوڑ کی اور گھر میں مو جو د خواتین کو بہیمانہ تشد د کا نشا نہ بھی بنا یا ۔
واقعہ کے خلا ف گا ؤ ں کے مکینو ں نے احتجا جی مظاہر ہ کر تے ہو ئے حکام با لا سے مطالبہ کیا کہ ان پولیس اہل کاروں کے خلا ف کارروائی کی جا ئے۔