20 مارچ ، 2016
اوباڑو…اوباڑو میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے دوران ایک شخص ہلاک 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق رونتی کے قریب رنگپور ے علاقے میں کوش قبیلے کے 2گروہوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے دوران ایک شخص خادم کوش ہلاک ہوگیا جبکہ 2 افراد عبدالحفیظ اور علی گوہر کوش شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کوتحصیل اسپتال اوباڑو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے ۔