دنیا
20 مارچ ، 2016

بھارتی عدالت کادس ایرانیوں اورا یک پاکستانی کو رہا کرنے کا حکم

بھارتی عدالت کادس ایرانیوں اورا یک پاکستانی کو رہا کرنے کا حکم

نئی دہلی.......... بھارتی عدالت نے 10 ایرانیوں اور ایک پاکستانی شہری کو رہا کر کے اپنے ملک واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

نئی دہلی میں یرانی سفارت خانہ اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے عملہ کے ارکان کو ملک کی تحویل میں دینے کی گزارش کی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان افراد کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

خصوصی عدالت نے 10 ایرانیوں اور ایک پاکستانی شہر کو رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ ان تمام کے خلاف تحقیقاتی ادارہ نے فرد جرم داخل کیا تھا۔

دریں اثناء عدالتی ذرائع نے کہا کہ محکمہ نے ایرانی سفارت خانہ اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے عملہ کے ارکان کو ملک کی تحویل میں دینے کی گزارش کی تھی۔

مزید خبریں :