پاکستان
08 جون ، 2012

آل انڈیا ریڈیو کا قائد اعظم کی 1947کی تقریر کی موجودگی سے انکار

آل انڈیا ریڈیو کا قائد اعظم کی 1947کی تقریر کی موجودگی سے انکار

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارتی سرکاری ریڈیونے قائد اعظم کی 1947کی تقریر کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 11اگست 1947کی آئین ساز اسمبلی سے کی گئی قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر موجود نہیں ہے۔آل انڈیا ریڈیو کے حکام نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے کی طرف سے بانی پاکستان محمد علی جناح کی تقریر کی ریکارڈنگ کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی جو ان کے پاس موجود نہیں ہے مذکورہ تقریر میں قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ ریاستوں کی مداخلت کے بغیر لوگ اپنے اپنے مذاہب کی پیروی کرسکتے ہیں۔یہ خطاب جناح نے تخلیق پاکستان سے تین دن قبل 11اگست1947کو آئین ساز اسمبلی سے کیا۔پاکستانی حکام نے سب سے پہلے اس تقریر کے حصول کے لئے بی بی سی رابطہ کیا۔پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ برطانوی نشریاتی نے تلاش سے معذوری کا اظہار کیا۔آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی مینڈولوی کا کہنا ہے کہ ہمیں پی بی سی کی طرف سے متعلقہ تاریخ کی ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن ہمارے پاس وہ ٹیپ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حکومت کو اس سے مطلع کردیا ہے۔

مزید خبریں :