08 جون ، 2012
اقوام متحدہ…شام کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندہ خصوصی کوفی عنان نے کہا ہے کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے اور شام کے مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے شام کے حالات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی ۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ممالک کے علاوہ سیکریٹری جنرل بان کی مون اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس قریب تین گھنٹے جاری رہا۔ کوفی عنان نے بتایا کہ شامی قیادت پر دباوٴ بڑھانے کے لیے علاقائی اور عالمی طاقتوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ شام کو مکمل خانہ جنگی سے بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔