پاکستان
21 مارچ ، 2016

انیس ایڈوکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے

انیس ایڈوکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے

کراچی ......ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈوکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے ،کمال ہائوس پر پریس کانفرنس سے خطاب میںانہوں نے کہاکہ ذہنی طور پر3 سال قبل ہی مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوگیا تھا،آج شمولیت کا اعلان کررہا ہوں۔

مصطفیٰ کمال ،انیس قائمخانی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ’را‘سے متعلق کئی ثبوت ہیں ، تحقیقات کرنا ریاست کا کام ہےوہ سچائی عوام کے سامنے لائے۔19مئی کو میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ،اس دن جو پٹ رہے تھے آج ٹوئٹ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جوباتیں مصطفیٰ کمال اور دیگر ساتھیوں نےکی وہ میرے لیے نئی نہیں تھیں،مجھےپتاتھاایک وقت آئیگاجب وقت کے فرعونوں کو للکاراجائیگا۔

انیس ایڈوکیٹ نے ایم کیو ایم قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مہاجر قوم کو وہاں لاکرکھڑا کردیا جہاں ان کے کھائی اور پیچھے گڑھا ہے،مت جائیے ان باتوں کی طرف لے کر جہاں کوئی راستہ نہ بنے،ماضی میں آپ سےکوئی غلطی ہوئی ہے تو رجوع کرلیں،اپنے وطن سے وفاداری کا ایک دفعہ پھرعہد کرلیں، آپ نے عوام کا اپنا اعتمادکھویا ہے،آپ کو کارکنوں کے سامنے سچ بولنا ہوگا،کارکنوں کا اجلاس طلب کریں اور ان کے سامنے بولیں کہ آپ وطن سے کتنا محبت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اس وقت آپ کی صورتحال ایسی نہیں کہ آپ مہاجرقوم کی قیادت کرسکیں،اب بھی وقت نہیں گزرا ، اپنا علاج کرائیں اور مہاجر قوم کو اپنا فیصلہ کرلینےدیں۔

مزید خبریں :