08 جون ، 2012
واشنگٹن…مصر کی سیاسی جماعتوں نے ملک کا نیا آئین تیار کرنے والے پینل کے طریقہ انتخاب پر اتفاق کرلیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کا گزشتہ آئین سابق صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق بات چیت میں ملک کے فوجی حکمران حسن طنطاوی اور 22 سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک تھے اور بات چیت میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ پینل کے کسی بھی فیصلے کے نفاذ کے لیے اسے 67فیصد ارکان کی حمایت حاصل کرنا لازم ہوگا۔مبصرین کے مطابق اس اتفاقِ رائے کے بعد آئندہ ہفتے ان ارکانِ اسمبلی کا چناوٴ ہو جائے گا جو اس پینل کے رکن ہوں گے۔