کاروبار
08 جون ، 2012

خیبرپختونخواہ کا 3کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخواہ کا 3کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پشاور… خیبرپختونخواکاتقریبا 300ارب روپے سے زائدکابجٹ برائے سال 2012-13 اب سے کچھ دیر بعد پیش کیاجارہاہے۔ صوبائی وزیرخزانہ انجنئیر ہمایوں خان بجٹ صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے۔ خیبر پختون خوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 87 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ جس کا 70 فیصد حصہ جاری ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فی صداضافہ کااعلان بھی کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی کا سالانہ خالص منافع چھ ارب روپے سے اور پی ایس ڈی پی میں خیبر پختون کا حصہ بڑھا نے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :