پاکستان
22 مارچ ، 2016

ٹنڈو محمد خان: کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

ٹنڈو محمد خان: کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

کراچی…ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب پینے سے 2خواتین سمیت 15افراد ہلاک جبکہ25افراد متاثر ہوئے ہیں۔اہل علاقہ نے کھلے عام شراب کی فروخت پراحتجاج کیا ہے ۔آئی جی سندھ نے متعلقہ تھانےکے ایس ایچ او کو معطل اور تنزلی کی احکامات جاری کردیے،جبکہ پولیس نے کارروائی کےدوران 2افراد کو گرفتارکرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ٹنڈومحمد خان کے علاقےکریم آباد کالونی میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 2درجن سے زائد فراد بے ہوش ہوگئے۔کچی شراب کی کھلے عام فروخت کے خلاف اہل علاقہ نے گرڈ اسٹیشن رو ڈ پر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے کچی شراب سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے معطلی اور تنزلی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ آئی جی نے پولیس اہلکاروں اورافسران کےخلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

ٹنڈو محمد خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں 2افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ مزید چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :