22 مارچ ، 2016
کراچی…کراچی میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا۔آج پھر درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کراچی میں میدانی علاقوں سے گرم ہوائیں 4 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔