22 مارچ ، 2016
لاہور…لاہورہائیکورٹ نےمعذور افراد کی درخواست پرمحکمہ تعلیم کو حکم دیا ہے کہ معذور افراد کی بطور ایجوکیٹرز بھرتی کےلئےایک ماہ کےاندر بھرتی پالیسی بنائی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئےکہ دنیابھر میں خصوصی افراد کو اہمیت دی جاتی ہے،پاکستان میں ایساکیوں نہیں کیاجاتا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ نےمعذورافراد کی درخواست کی سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاکہ محکمہ تعلیم میں انہیں بطور ایجوکیٹرز بھرتی نہیں کیا جا رہا۔
عدالت نےریمارکس دیئےکہ دنیابھر میں خصوصی افراد کو اہمیت دی جاتی ہے،عدلیہ سمیت اہم شعبوں میں معذور افرادتعینات ہیں،لیکن پاکستان کےدیگرشعبوں میں انہیں اہمیت نہیں دی جاتی،عدالت نےمحکمہ تعلیم کو ایک ماہ کےاندر بھرتی پالیسی بنانےکا حکم دےدیا۔