22 مارچ ، 2016
مردان…محکمہ انسداد دہشت گردی نے تنگی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گردکو گرفتارکرلیا۔ دہشت گرد نے افغانستان میں ایک ماہ کی تربیت بھی حاصل کررکھی ہے۔
سی ٹی ڈی مردان ریجن کے مطابق کارروائی تنگی کے علاقہ میں کی گئی۔ جہاں سے اسحاق نامی دہشت گردکو گرفتارکیاگیا۔ جس کے قبضہ سے ایک دستی بم پستول اور کارتوس برآمدہوئے۔
اسحاق نے سال 2010 ءمیں کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی میں شمولیت اختیار کی۔ جس کے بعد اس نے ایک ماہ افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ وہ دہشت گردی اور بھتہ خوری کے متعدد واقعات میں ملوث رہا ہے۔