22 مارچ ، 2016
کراچی…رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن کل ہوگا،چاند گرہن کا جزوی نظارہ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے پاکستان میں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا گرہن کل بروز بدھ ہوگا،اس سے قبل سورج گرہن ہوچکا ہے۔ اس بار جزوی گرہن چاند کو لگے گا۔پاکستان میں طلوع قمر کے وقت جزوی گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر ہوگا۔مکمل گرہن 4 بجکر 48 منٹ پر جبکہ اختتام 6 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔
چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا،مغربی امریکا اور ایشیا کے ممالک میں کیا جاسکے گا۔