پاکستان
22 مارچ ، 2016

برسلز دھماکوں سے گونج اٹھا، 27 افرادہلاک، 100 سے زائد زخمی

برسلز دھماکوں سے گونج اٹھا، 27 افرادہلاک، 100 سے زائد زخمی

برسلز…بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیںایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن کے قریب یکے بعد دیگرے 6 دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ، جس کے بعد ملک بھرمیں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برسلز ایئرپورٹ پر2زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ پرہونے والا دھماکا خودکش تھا جبکہ حملوں کے بعد مزید کئی بم بھی برآمد ہوئےہیں۔

ایئرپورٹ پر دھماکوں کے کچھ دیر بعد میٹرو اسٹیشن بھی یکے بعد دیگرے 4دھماکوں سے گونج اٹھا،دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکوں میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکوں کےمقام کے قریب یورپی یونین کے مختلف اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔

بیلجئیم کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں سیکورٹی الرٹ انتہائی حد تک بڑھادیاگیا ہے۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دھماکوں پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیلجیئم حکومت کی ہرممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے ڈیپارچرہال میں امریکن ایئرلائنزڈیسک کے قریب ہوئے ، جس کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں بھاگ کھڑے ہوئے، واقعے کے بعدپولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برسلزایئرپورٹ کوعارضی طورپرجبکہ شہر میںموجود تمام میٹرو اسٹیشنز کو بند کردیا گیا ہے۔ترجمان ایئر پورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ کی عمارت خالی کرالی گئی ہے جبکہ برسلز آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑدیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام نے عوام کو ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب نہ آنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں :