پاکستان
22 مارچ ، 2016

پٹھان کوٹ حملہ: پاکستان کی جے آئی ٹی کو بھارتی ویزے مل گئے

پٹھان کوٹ حملہ: پاکستان کی جے آئی ٹی کو بھارتی ویزے مل گئے

لاہور…پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے۔ جے آئی ٹی 27 مارچ کو بھارت روانہ ہو گی۔

بھارت کی پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملوں کی تحقیقات کے لیے پاکستان نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی اور بھارت سے متاثرہ جگہ کے معائنے کی درخواست کی۔ پاکستان میں بھارتی سفارت خانے نے جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

5رکنی جے آئی ٹی کی قیادت ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میںکرنل تنویر،کرنل عرفان مرزا،عظیم ارشد، اور شاہد تنویر شامل ہیں۔جے آئی ٹی کے ارکان براستہ دہلی پٹھان کوٹ ایئربیس جائیں گے اور بھارتی حکومت کی جانب سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کریں گے۔

ذارئع کے مطابق جے آئی ٹی نے پٹھان کوٹ حملے پر 50سے زائد سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی تیار کیا ہے۔ یہ سوالات بھارتی حکام سے کئے جائیں گے۔

پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ 2جنوری کو ہوا تھا۔ جس کا مقدمہ گوجرانوالہ میں بھی درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :