پاکستان
22 مارچ ، 2016

ٹنڈومحمدخان‘زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد24ہو گئی

ٹنڈومحمدخان‘زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد24ہو گئی

ٹنڈو محمد خان....ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سےمرنے والوں کی تعداد 24ہوگئی ہے جبکہ 18کی حالت اب بھی تک تشویشناک ہے۔

ہلاک اور متاثر ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوکو معطل کر دیا گیا ہے ۔

متاثرہ افراد سول اسپتال حیدرآباد سمیت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔متاثرہ افراد کو فوری طور پر ٹنڈو محمد خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں سات افراد چل بسے۔

ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شراب پینے سے ہلاکتوں کا ایسا ہی واقعہ 1996ءمیں حیدرآباد میں پیش آیا تھاجس میں 54افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :