پاکستان
22 مارچ ، 2016

برسلز دھماکے: نوازشریف، مشیر خارجہ و دیگر کی شدید مذمت

برسلز دھماکے: نوازشریف، مشیر خارجہ و دیگر کی شدید مذمت

کراچی…وزیراعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف و دیگر نے برسلز دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کاضیاع قابل مذمت ہے،دنیا کو مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی سے نمٹنا ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا اور دہشت گرداقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہیں،دنیا کو مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی سے نمٹنا ہوگا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف و دیگر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں مذہبی تعلیمات کے منافی ہیں جبکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید خبریں :