پاکستان
22 مارچ ، 2016

گورنرسندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

گورنرسندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قراردیا گیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے شہر میں امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قراردیا ۔

مزید خبریں :