08 جون ، 2012
پشاور… خیبر پختونخواہ کا 3سو ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جس میں 940منصوبوں کیلیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ ہمایوں کان نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں 940میں سے667جاری اور273نئے منصوبے شامل کئے گئے، نئے پرائمری اسکول کھولیں جائیں گے۔ ہمایوں خان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں87ارب روپے تجویز کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 6ہزار902اسامیاں پیداکی گئیں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ اس سال296 منصوبے مکمل کئے جائیں گے، بجٹ کے23ارب روپے غیرملکی امداد سے ملیں گے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا70فیصد جاری منصوبوں پرخرچ کرنیکی تجویز ، ایڈی پی کا30فیصدنئے ترقیاتی منصوبوں پرخرچ کرنیکی تجویز اور زراعت کیلیے1.4ارب روپے مختص کرنیکی تجویزدی گئی ہے۔