کاروبار
08 جون ، 2012

پنجاب کا 780 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، جیو نیوز کو اعداد و شمار مل گئے

پنجاب کا 780 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، جیو نیوز کو اعداد و شمار مل گئے

لاہور … پنجاب کے 2012-13ء کے بجٹ کا کل حجم تقریباً 780 ارب روپے ہے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، جیو نیوز نے پنجاب بجٹ کے اعداد و شمار حاصل کرلئے، بجٹ کل سہ پہر 4 بجے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کا مالی سال 2012-13ء کا بجٹ 780 ارب روپے کے لگ بھگ ہے، جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، بجٹ میں لیپ ٹاپ، پیلی ٹیکسی، گرین ٹریکٹر اسکیمیں جاری رہیں گی جبکہ فوڈ سبسڈی اور توانائی کیلئے رقم بڑھائے جانے کا امکان ہے، توانائی منصوبوں کیلئے 12 روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پنجاب بجٹ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ تعلیم، صحت کیلئے پچھلے سال کی نسبت 18 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ پنجاب کو محصولات کی مد میں 640 ارب روپے وصول ہوں گے جبکہ اس سال وفاق سے پنجاب کو این ایف سی کے تحت 710 روپے ملیں گے۔

مزید خبریں :