08 جون ، 2012
کراچی…سونے پہننے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند نے جیو نیوز کو بتایا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کی صرافہ بازاروں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700روپے کمی کے بعد 56ہزار800 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 48ہزار 685روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ ہارون چاند نے مزید بتایا کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 37ڈالر کمی کے بعد 1576ڈالر پر ٹریڈ ہوتی دیکھی گئی۔