08 جون ، 2012
کراچی … اسٹاک مارکیٹ میں کالے دھن کی بلا پوچھ گچھ سرمایہ کاری کی اجازت کے صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، انڈیکس 13559 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کالے دھن کی سرمایہ کاری کی اجازت کے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کردیا گیا، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے سپریم کورٹ آرڈیننس کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی، جو مارکیٹ میں شدید مندی کا باعث بنا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد 13 ہزار 559 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 162 پوائنٹس کی کمی کے بعد 11 ہزار 709 کی سطح پر بند ہوا۔