26 مارچ ، 2016
ممبئی .....بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کی نئی فلم’راکی ہینڈسم‘ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر ڈھیر ہو گئی اور اب تک صرف 1کروڑ روپے سے زائد کا بزنس ہی کر پائی ہے۔
نشی کانت کمات کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم گزشتہ روز25مارچ کو ریلیز کی گئی جو مداحوں پر اپنا جادو چلانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
اس فلم میں جان ابراہم کے مد مقابل شروتی ہاسن ہیروئن کا کردار اداکر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نتھالیہ کور اور دیا چلود بھی شامل ہیں ۔
راکی ہینڈ سم2010'میں ریلیز ہونے والی جنوبی کورین فلم’دی مین فرام نو وئیر‘کی کہانی سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایک بچی کے گرد گھومتی ہے جسے اغوا کرلیا جاتا ہے اور جان ابراہم اسے بچانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔