26 مارچ ، 2016
اسلام آباد......’را‘ کےگرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں ’را‘ کے نیٹ ورکس قائم ہیں،انہوں نے خود’ را‘ کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی۔
گرفتار ایجنٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مقامی ہشت گردوں کے ساتھ افغانیوں کو بھی دہشت گردی میں استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق’ را‘ کے ایجنٹ کی جانب سے اب تک سامنے آنےو الی معلومات کے مطابق کل بھوشن یادیو نے مان لیا ہےکہ اس نے دہشت گردی کے لیے’ را‘ کی فنڈنگ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کو پہنچائی، یہ بھی بتا دیا کہ دہشت گردی کیلئے فنڈز ، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں سے براستہ چمن پاکستان آتے تھے۔
گرفتار ایجنٹ نے تحقیق میں انکشاف کیا کہ فنڈز افغان کیریئرز کے ذریعے بلوچستان منگوائے جاتے تھے جو مختلف طریقوں اور راستوں سے ہو کر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردوں کو دیئے جاتے تھے۔
کل بھوشن نےتفتیش کاروںکے آگےیہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچستان اورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں مقامی دہشت گردوں کے ساتھ افغان شہریوں کو بھی استعمال کیا۔