08 جون ، 2012
کراچی … اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مدرسہ مفتاح العلوم پر بم حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حکومت ملوث عناصر کو گرفتار کر کے مدارس اور علماء کو تحفظ فراہم کرے۔ اہلسنت والجماعت کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگزیب فاروقی کاکہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں علماء اہلسنت اور اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور حکمران خاموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے کسی کارکن کے اہل خانہ کو معاوضہ تک نہیں دیا گیا۔