پاکستان
27 مارچ ، 2016

لاہور:گلشن اقبال پارک میں دھماکا ،جاںبحق افراد کی تعداد5ہو گئی

لاہور:گلشن اقبال پارک میں دھماکا ،جاںبحق افراد کی تعداد5ہو گئی

لاہور......لاہور میں علامہ اقبال ٹائون میں واقع گلشن اقبال پارک میں زوردار دھماکے میں جاںبحق افراد کی تعداد 5ہو گئی ہے جبکہ درجنوں زخمی افراد میںشدید زخمی بھی موجود ہیں ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکاگلشن اقبال پارک کی مرکزی دروازے کے قریب پارکنگ میں موٹر سائیکل اسٹینڈ میں ہوا،دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

جاںبحق اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت شیخ زید اسپتال،جناح اسپتال سمیت قریب واقع اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیںاور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :