پاکستان
27 مارچ ، 2016

اسلام آباد ریڈزون میں جلاؤ گھیراؤ ،فوج طلب

اسلام آباد ریڈزون میں جلاؤ گھیراؤ ،فوج طلب

اسلام آباد......اسلام آباد کے ریڈزون میں مشتعل افراد کے جلاؤ گھیراؤ کے بعد حکومت نے اسلام آباد میں فوج کو طلب کرلیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوج کو صورتحال پر قابو پانے اور ریڈ زون کو محفوظ بنانے کےلئے طلب کیا ہے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سابق پولیس کانسٹیبل ممتاز قادری کا چہلم ہوا،چہلم کے بعد مظاہرین نے راول پنڈی سے اسلام آباد کا رخ کیا، پولیس نے مظاہرین کو نہیں روکا ،مظاہرین نے اسلام آباد پہنچ کر پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

اس دوران مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور انہیں نذرآتش کر دیا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو جن کنٹینر ز سے بند کیا گیا تھا مشتعل مظاہرین نے انہیں بھی توڑ پھوڑ کردھکیل دیا اور ریڈ زون میں پہنچ گئے۔

اسلام آباد کے ریڈزون میں مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے بعد حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے اسلام آباد میں فوج کو طلب کرلیا ، گریژن کمانڈر میجر جنرل طارق امان اور پاک فوج کے دستے اسلام آباد ریڈ زون میں پہنچ گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوج کو صورتحال پر قابو پانے اور ریڈ زون کو محفوظ بنانے کےلئے طلب کیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا ہے،مظاہرین سے براہ راست جا ری ہیں۔

مزید خبریں :