09 جون ، 2012
نئی دہلی ... بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات جلد بحال ہوں گے۔نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدملک کا کہناتھاکہ اگر ان سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی سے متعلق پوچھا جائے تو ان کی رائے میں سیریز کل ہی دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ شروع ہوجائے۔شاہد ملک کا کہناتھا کہ پاک بھارت کرکٹ سریز کی بحالی کیلیے دونوں ممالک کے بورڈ کے چیرمین ملاقاتیں کررہے ہیں۔شاہد ملک کا کہناتھاکہ چیرمین پی بی سی نے حالیہ دورہ بھارت میں چیرمین کرکٹ بورڈ آف انڈیا ،صدر آئی سی سی شرد پورا اوررا جیوشکلا ے ملاقاتیں کی ہیں اور دوطرفہ کرکٹ سریز کی بحالی پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے کہاکہ بھارت کی ٹی ٹوئٹی چیمپئن لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی شرکت سے دو طرفہ کرکٹ سریز کی بحالی میں مزید مدد ملے گی۔