پاکستان
25 مئی ، 2016

ن لیگ کا جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان

ن لیگ کا جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان

 


مسلم لیگ ن برطانیہ نے اتوار کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان تحریک انصاف کی جانب سے آج لندن میں حسن نواز کے گھر کے باہر احتجاج کا جواب ہے۔

ادھر وزیراعظم نوازشریف کا لندن کے ایک نجی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے ٹیسٹ اور اسکین ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم 24گھنٹوں کے لیے کلینک آئے ہیں اور آج رات گئے تک کلینک میں ہی رہیں گے، ان کی صحت کا مسئلہ ابتدائی تشخیص کے برعکس زیادہ پیچیدہ ہے۔

مزید خبریں :