26 مئی ، 2016
کوئٹہ کی احتساب عدالت نےسابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالدلانگوکو14روز کےریمانڈ پرنیب کےحوالےکردیا ۔خالد لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
میر خالد لانگو کو آج سخت سکیورٹی کےحصار میں کوئٹہ کی احتساب عدالت پہنچایاگیا ۔ اس موقع پر نیب نے میر خالد لانگو کااحتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے انھیں 7جون تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سے قبل نیب کی جانب سے انہیں تین بار طلبی کے سمن بھی جاری کئے گئے تھے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔