کھیل
27 مئی ، 2016

یوجین بوشارڈ کی شکست ، فرنچ اوپن ٹورنامنٹ سے باہر

یوجین بوشارڈ کی شکست ، فرنچ اوپن ٹورنامنٹ سے باہر

فرنچ اوپن کے پانچویں دن  یوجین بوشارڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ 9 بار کے فرنچ اوپن چیمپئن اور 14 گرینڈ سلم فاتح رافیل نڈال تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

دوسرے راؤنڈ میں نڈال نے ارجنٹینا کے فیسنڈو بگنس کو براہ راست سیٹوں میں 6-3،6-0اور 6-3سے ہرا دیا۔ یہ ان کی گرینڈ سلم ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 200 ویں کامیابی ہے۔ 9

بار کے چیمپئن نڈال گزشتہ برس کوارٹر فائنل میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ایسے میں جیت ان کے لئےاہم تھی۔ مینز سنگل کے دوسرے رائونڈ میں نوواک جوکووچ نے اسٹیو ڈراسز 7-5،6-3اور 6-4سےشکست دی۔

اسی طرح دوسرے رائونڈ کے میچز میں پال میتھیو کو رابرٹو بتستا نے، گارشیا لوپیز کو ڈومینک تھائم نے، ڈیوڈ گوفن نے کارلوس بارلوک کو شکست دی۔

فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سوئس کھلاڑی ٹيميا بیسنزکی نے کینیڈا کی يوجین بوشارڈ کو شکست دے کر فرنچ اوپن سے ان کا سفر ختم کر دیا ہے۔

 ٹيميا کے خلاف بوشارڈ نے دوسرے سیٹ میں اچھی جدوجہد کی، لیکن ٹيميا نے 4-6،4-6، مقابلہ جیت کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

سابق فرنچ اوپن چیمپئن اینا ایوانووچ نے جاپان کی کرومی ناراکو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ایوانووچ نے نارا کو 7-5،6-1سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

مینز سنگل کے دوسرے رائونڈمیںجوولفریڈ سونگا نے مارکوس بغدیتس کو 6-7،3-6،6-3،6-2اور 6-2 سے شکست دی، جبکہ خواتین سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں وینس ولیمزنے لویزا چیریکو کو 6-2اور 6-1 سے ہرا دیا۔

 دوسری جانب سیرینا ولیمز نے ٹیلیانا پریرا کو دوسرے رائونڈ میں 6-2اور 6-1 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔

مزید خبریں :