27 مئی ، 2016
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 2کمسن بچوں کی لاشیں ایک حوض سے ملی ہیں ،پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کوٹ لکھپت میں واقع ریس کلب میں گھوڑوں کے نہلانے کیلئے بنائے گئے حوض سے 2 بچوں شفاقت اور ناصر کی لاشیں ملی ہیں ۔ کلب کے ملازمین گھوڑوں کو نہلانے کیلئے حوض پر آئے تو کمسن بچوں کی لاشوں کا پتہ چلا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ بچے قریبی آبادی گوندل چوک کے رہائشی اور کل سے لاپتا تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی نے بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔