پاکستان
27 مئی ، 2016

تھوڑی دیر کیلئے مٹھی شہر اور اسپتال کی قسمت کھل گئی

تھوڑی دیر کیلئے مٹھی شہر اور اسپتال کی قسمت کھل گئی

 


وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی مٹھی آمد پر شہر اور سول اسپتال کی قسمت جاگ اٹھی، اسپتال میں ڈاکٹر بھی دستیاب تھے اور دوائیں بھی، مگر وزیراعلیٰ کے جاتے ہی سب پہلے جیسا ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی مٹھی آمد پر شہر کی قسمت جاگ اٹھی، صفائی شفائی کی گئی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر غائب ہوگئے، سول اسپتال میں جہاں فرش پر جھاڑو نہیں پھرتی تھی وہاں زمین پر پونچھا اور دیواریں شیشے کی مانند چمک اٹھیں، دواؤں سے خالی بکس اور الماریاں بھر گئیں ، عملہ بھی پہنچ گیا۔

وزیراعلیٰ بھی ایک دو نہیں بلکہ درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں مٹھی پہنچے،اتنی گنتی تو شاید تھر کے باسیوں کو آتی بھی نا ہوگی، اسپتال پہنچے تو لیڈی ڈاکٹروں نے گھیر لیا، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

قائم علی شاہ نے وزیر صحت کو احکامات صادر کیے اور اسپتال کے مختلف وارڈوں کا جائزہ لیا،اسپتال کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ گئے، ڈاکٹر گئے، عملہ بھی گیا اور دوائیں بھی، اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو ماموں بنا دیا۔

مزید خبریں :