کھیل
28 مئی ، 2016

دوسرا ٹیسٹ : انگلینڈ کے سری لنکا کیخلاف6 وکٹ پر 310 رنز

دوسرا ٹیسٹ : انگلینڈ کے سری لنکا کیخلاف6 وکٹ پر 310 رنز

 


 انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان الیسٹر کک اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلی وکٹ 39 رنز پر گری،جب الیسٹر کک 15 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کومپٹن 9 رن پر پردیپ کا شکار بنے، اس کے بعد ہیلز اور جو روٹ نے اسکور160 تک پہنچادیا۔ ہیلز نے 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چائے کے وقفے کے بعد سری لنکا نےجو روٹ اور جیمز وینس کی وکٹیں حاصل کر لیں، جو بالترتیب 80 اور35رنز بناسکے۔ وکٹ کیپربیٹسمین جانی بیرسٹو 48  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر معین علی اور ووکس ناٹ آؤٹ تھے۔

میچ الیسٹر کک کے لیے بہت اہم ہے،جن کو 20 رنز درکار ہیں ، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے ۔کک پہلی اس ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 15 کے اسکور پر آئوٹ ہوگئے تھے۔

ٓانھیںسب سے کم عمر میں 000،10رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے مزید 5 رنز درکار ہیں۔اگر انگلینڈ کو دوسری اننگز میں بیٹنگ کا موقع ملا تو وہ یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

مزید خبریں :