کھیل
28 مئی ، 2016

 ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں

 ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد کےخوشگوار موسم میں تو لگے گا۔
 
 تربیتی کیمپ کے دوران کاکول اکیڈمی میںپریکٹس ہوگی نہ آرمی کے ٹرینر ٹریننگ دیں گے بلکہ ویمنز کھلاڑی گرائونڈ میں صبح و شام دو سیشن میں ٹریننگ کریں گی۔

 پاکستان ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے بتایا کہ ممکنہ 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا ہے ، کھلاڑی دس روزایبٹ آباد میں ٹریننگ کریں گی، جس کے بعد 16رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا،ٹیم 11جون کو لندن روانہ ہوگی جو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی  میچز کی سیریز کھیلے گی۔


 

مزید خبریں :