09 جون ، 2012
آبدجان… آئیوری کوسٹ میں ایک حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے سات اہلکار ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امن فوج کے باقی اہلکاروں کو اس طرح کے مزید حملوں سے خبردار کیا ہے۔ سیاسی اور فوجی بحران کے نتیجے میں گزشتہ تین برسوں کے دوران آئیوری کوسٹ میں تین ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ آئیوری کوسٹ کے شمال مغرب میں مسلح گروپوں کے حملوں سے دیہاتیوں کو بچانے کے لیے اقوام متحدہ کی امن فورس کے چالیس کے قریب اہلکار تعینات ہیں۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق افریقی ملک نائیجر سے ہے۔