09 جون ، 2012
نیویارک… اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نائب سفیر عبداللطیف سلام نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں خونریزی کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شام میں بفر زون کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ شامی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے ان ملکوں اور تنظیموں پر زور دیا جو ابھی تک شامی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور شام کے نہتے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ملکوں کی تقلید کریں جنہیں شام میں قتل عام کے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے فوجی اور غیر فوجی اقدامات کی اجازت دے۔