دنیا
09 جون ، 2012

کینیڈا :طلباء اور پولیس میں جھڑپ،40 سے زائد طلباء گرفتار

مونٹریال… کینیڈا میں احتجاجی طلباء اور اور پولیس میں ایک مرتبہ پھر جھڑپ ہوئی جس کے دوران 40 سے زائد طلباء کو گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں سینکڑوں طلباء نے ٹیوشن فیسوں میں مجوز ہ ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ یہ احتجاجی مظاہرہ فارمولا ون کینیڈین گرینڈ پرکس ایونٹ کے اطراف میں کیا گیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور انہیں ایونٹ کے مقام سے دو رکھا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس اور پانی کا استعمال کیا۔ پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تاہم اس دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس نے 40 سے زائد طلباء کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :