دنیا
09 جون ، 2012

شام : مسلح گروپوں نے ملک کی اہم تنصیبات پر حملے شروع کردیئے

دمشق … شام میں مسلح گروپوں نے ملک کی اہم تنصیبات پر حملے شروع کردیئے۔ شام کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروپوں نے گذشتہ روز دارالحکومت دمشق کے پاور جنریٹر پرشیلنگ کی جس کے باعث پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ شام کے وزیر بجلی عماد خامس نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ حملے کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلح گروپ نے شام کے مشرقی صوبے دیارالضاورمیں مبینہ طور پراس فوجی یونٹ پربھی حملہ کیا جو تمام آئل فیلڈ کی حفاظت پر مامور ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اِن حملوں کے دوران شامی سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آور مارے گئے جبکہ شمال مغربی صوبے عدلیب میں ایک کار بم دھماکے کے دوران دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔

مزید خبریں :