09 جون ، 2012
برسلز…بیلجم میں شریعت کے نفاذ کیلئے متحرک گروپ کے لیڈر کو لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شریعہ فار بیلجم گروپ کے رہنما فواد بن کیسم جو ابو عمران کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے مبینہ طور پر انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مسلمان عورت کو برقعہ پہننے پر حراست میں لینے کے خلاف غیر مسلموں پر حملے کی ترغیب دی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ بیلجیئم میں عورتوں کے برقعہ پہننے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر 190 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ روز ایک مسلم عورت کو اس کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا تھا جس پر مسلمانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔