01 جون ، 2016
امریکی شہر ڈیلس میں الیکٹرانک سائن بورڈ ہیک کرلیے گئے، سائن بورڈ ڈسپلے کے ذریعے ہیکر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیانات کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔
ڈیلس میں سڑک کنارے نصب سائن بورڈ کو ہیک کیے جانے کے بعد اس پر برنی سینڈرز کی حمایت میں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں پیغامات نظر آئے۔
سائن بورڈ پر پیغام میں برنی سینڈرز کی حمایت کی گئی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چھپکلی سے تشبیہ دی گئی، اس واقعے کے بعد حکام نے سیکیورٹی اقدامات پر ایک بار پھر سے غور شروع کردیا ہے۔