پاکستان
02 جون ، 2016

رمضان میں مرغن کھانوں سے احتیاط برتیں، ماہرین

رمضان میں مرغن کھانوں سے احتیاط برتیں، ماہرین

 


ماہرین طب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بہت زیادہ کھانے، مرغن، تلے ہوئے اور چٹ پٹے کھانوں کے نتیجے میں دل کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔


بدپرہیزی اور بد احتیاطی کے نتیجے میں رمضان المبارک میں عام دنوں کے مقابلے میں دل کا عارضہ 10فیصد بڑھ جاتا ہے ۔ اس لئے رمضان میں اعتدال سے کام لیا جائے اور سحر اور افطار کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پانی اور تازہ مشروبات پیئے جائیں۔


تلی ہوئی چیزوں پکوڑوں، سموسوں اور جلیبی کھانے سے پرہیز کیاجائے، ان چیزوں کی جگہ پھلوں، سبزیوں اور بغیر چھنے ہوئے آٹے کی بغیر گھی والی روٹی کا استعمال کیا جائے۔ 


ان خیالا ت کا اظہار قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر اور پروفیسر ندیم رضوی نے اسپتال میں منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کے دوران کیا۔


انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دل کے امراض، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر بیماریوں کو کنٹرول کرنے کا سب سے اچھا موقع ہوتا ہے ۔


انہوں مزید نے کہا کہ دل کے مریضوں کو اپنے معالج کے مشورے کے بغیر روزہ نہیں رکھنا چاہئے۔

مزید خبریں :