دنیا
09 جون ، 2012

بان کی مون کاسمندروں کے تحفظ کیلئے کوششوں میں تیزی لانے پر زور

بان کی مون کاسمندروں کے تحفظ کیلئے کوششوں میں تیزی لانے پر زور

اقوام متحدہ… اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عالمی ادارہ کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدل اور غیر متوازن ماہی گیری سے متاثرہ سمندروں کے تحفظ کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں تیزی لائیں۔ انہوں نے یہ بات سمندروں کے تحفظ کے عالمی دن اور سمندر کے قانون کیلئے ہونے والے اقوام متحدہ کے کنونشن کے 30 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں اپنی دنیا کے سمندروں کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے جو کہ آلودگی ، غیر متوازن ماہی گیری اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے دوچار ہیں۔ بان کی مون نے کہا کہ رواں ماہ برازیل میں ہونے والی ریو پلس ٹوئنٹی کانفرنس رکن ممالک کیلئے موقع ہے کہ وہ اس ایشو کے حوالے سے قابل قدر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سمندروں اور ساحل سمندر کے تحفظ ریو پلس ٹوئنٹی کے اہم اہداف میں شامل ہیں اور ریو پلس ٹوئنٹی اقوام متحدہ ، حکومتوں اور دیگر شراکت داروں کو غیر متوازن ماہی گیری پر قابو پانے ، سمندری ماحول کے تحفظ ، سمندری آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیاتی تبدل کے اثرات پر قابو پانے کیلئے قابل قدر اقدامات کرنے کیلئے منظم کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امن، انصاف اور ترقی کے عمل کو جاری رکھنے میں کنونشن کا اہم کردار رہا ہے۔

مزید خبریں :