09 جون ، 2012
کوالالمپور … پاکستان کے حماس احمد تارڑ نے ملائیشیا میں ہونیوالی پینانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انڈر 13 ٹائٹل جیت لیا۔ ملائیشیا کے شہر پینانگ میں ہونیوالی چیمپئن شپ کی انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں حماس تارڑ کا مقابلہ میزبان ملک کے جیسی فو سے تھا، 2-1 کے خسارے میں جانے کے باوجود حماس نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے مقابلہ 12-10، 8-11، 7-11، 11-5 اور 11-8 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ حماس نے گزشتہ ماہ ملائیشیا ہی میں کوالالمپور جونیئر اوپن بھی جیتا تھا۔