05 جون ، 2016
مریم نواز سے اطالوی سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔اطالوی سفیر نےذاتی طور پر اطالوی وزیراعظم کی طرف سے نواز شریف کےلیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
اطالوی وزیراعظم نے میاں نواز شریف کے لیے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کےلیے دعا بھی کی۔ اطالوی سفیرنے اپنے وزیراعظم کا پیغام بھی مریم نواز کے حوالے کیا۔