09 جون ، 2012
اسلام آباد … یمن سے بے دخل کیے گئے 40 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جنہیں تفتیش کے لیے حراست میں لے لیاگیا ہے۔ یمن سے خصوصی پرواز کے ذریعے 47 پاکستانیوں کو اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا، انہیں یمن میں غیر قانونی داخلے اور قیام کے الزام میں پکڑا گیا اور پاکستان واپس بھجوا دیا گیا۔ ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے یمن سے بیدخل کئے گئے تمام پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر ہی تفتیش کیلئے تحویل میں لے لیا۔