دنیا
06 جون ، 2016

گولڈن ٹیمپل آپریشن بلواسٹار،بھارتی پنجاب چھاؤنی میں تبدیل

گولڈن ٹیمپل آپریشن بلواسٹار،بھارتی پنجاب چھاؤنی میں تبدیل


 


بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے گردوارے گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار کی بتیسویں برسی پر شہر کو فوجی قلعے میں تبدیل کردیا گیا۔آٹھ ہزار پولیس اہلکار اورنیم فوجی دستوں کی چھ کمپنیاں تعیات کردی گئی ہیں ۔


بھارت کے شہر امرتسر میں چھ جون انیس سو چوراسی کوسکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹارکیا گیا ۔ واقعہ کے بتیس سال مکمل ہونے پر امرتسر سمیت ریاست پنجاب کے کئی شہروں میں سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔


آپریشن بلواسٹار کے دوران کے دوران پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔


ریاستی حکومت نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل سمیت شہر بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور شہر فوجی قلعہ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کے علاقہ نیم فوجی دستوں کی 6کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں ۔


گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پر دو سال سے ریاست میں پرتشدد واقعات ہوئے تھے۔

مزید خبریں :