06 جون ، 2016
افغانستان کےصوبے ہلمند میں طالبان کے راکٹ حملے میں ایک امریکی صحافی اور اس کے مترجم سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔
حکام کے مطابق امریکی فوٹو جرنلسٹ ڈیوڈ گلکی اور ان کے افغان مترجم ذبیح اللہ تمنا ہلمند صوبے کے شہر لشکر گاہ سے افغان فوج کے ہمراہ مرجہ جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔
وہ دونوں امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو کے لیے کام کر رہے تھے۔ راکٹ حملے میں ایک افغان فوجی اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا۔ ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی ڈیوڈ گلکی افغانستان کے علاوہ عراق جنگ کےد وران بھی کوریج کرچکے ہیں