09 جون ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ری ہیبلی ٹیشن کیلئے ماہر نفسیات مقبول بابری کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن وسیم باری نے جیو نیوز کو بتایا کہ محمدعامر کیلئے ماہر نفسیات مقبول بابری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، محمد عامر بھی اپنی ری ہیبلی ٹیشن میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں بھی ہیں۔ وسیم باری کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں بھی سیشن کیلئے شامل کیا جاسکتا ہے۔